مشكوة المصابيح
كتاب المناسك -- كتاب المناسك

جمرہ عقبہ کو پتھر مارنا
حدیث نمبر: 2606
وَعَنْهُ أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زِيدٍ كَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى فَكِلَاهُمَا قَالَ: لَمْ يَزَلِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَة الْعقبَة
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرفات سے مزدلفہ تک اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے بیٹھے تھے، پھر آپ نے مزدلفہ سے منیٰ تک فضل بن عباس رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے بٹھا لیا، ان دونوں نے بیان کیا ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمرہ عقبی کو کنکریاں مارنے تک تلبیہ پکارتے رہے۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1686) و مسلم (266 /1280. 128)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ