مشكوة المصابيح
كتاب المناسك -- كتاب المناسك

حج کرنے سے پہلے حج کرنے کا طریقہ سیکھنا ضروری ہے
حدیث نمبر: 2618
عَن جَابر قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْمِي عَلَى رَاحِلَتِهِ يَوْمَ النَّحْرِ وَيَقُولُ: «لِتَأْخُذُوا مَنَاسِكَكُمْ فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي لَا أَحُجُّ بعد حجتي هَذِه» . رَوَاهُ مُسلم
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے قربانی کے دن نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو، اپنی سواری پر بیٹھے ہوئے کنکریاں مارتے دیکھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرما رہے تھے: تم اپنے حج کے طریقے سیکھ لو، کیونکہ میں نہیں جانتا کہ شاید میں اپنے اس حج کے بعد حج نہ کر سکوں۔ رواہ مسلم۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1297/310)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح