مشكوة المصابيح
كتاب المناسك -- كتاب المناسك

منیٰ کی جگہ سب کے لیے برابر ہے
حدیث نمبر: 2625
وَعَنْهَا قَالَتْ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ ألَا نَبْنِي لَكَ بِنَاءً يُظِلُّكَ بِمِنًى؟ قَالَ: «لَا مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَه والدارمي
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، ہم نے عرض کیا، اللہ کے رسول! کیا ہم (صحابہ کی جماعت) آپ کے سایہ کے لیے منی میں کوئی کمرہ (سائبان) نہ بنا دیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، منیٰ پہلے پہنچ جانے والے کے لیے اونٹ بٹھانے کی جگہ ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (881 وقال: حسن صحيح) و ابن ماجه (2006) [و أبو داود (2019) و الدارمي (73/2ح1943) وصححه الحاکم (467/1) علي شرط مسلم ووافقه الذهبي]»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته