مشكوة المصابيح
كتاب المناسك -- كتاب المناسك

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حدیبیہ والے سال اونٹ لے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 2640
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْدَى عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ فِي هَدَايَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَلًا كَانَ لِأَبِي جَهْلٍ فِي رَأْسِهِ بُرَةٌ مِنْ فِضَّةٍ وَفِي رِوَايَةٍ مِنْ ذَهَبٍ يَغِيظُ بِذَلِكَ الْمُشْركين. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حدیبیہ کے سال قربانی کے جانور بھیجے، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے قربانی کے جانوروں میں ابوجہل کا اونٹ بھی تھا جس کی ناک میں چاندی کا اورایک دوسری روایت میں ہے کہ سونے کا ایک کڑا تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس سے مشرکین کو غصہ دلانا چاہتے تھے۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1749) [و أحمد 261/1]»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته