مشكوة المصابيح
كتاب المناسك -- كتاب المناسك

حج کے افعال میں کوئی غلطی ہو جانے کا بیان
حدیث نمبر: 2656
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ يَوْمَ النَّحْرِ بِمِنًى فَيَقُولُ: «لَا حرَجَ» فَسَأَلَهُ رجل فَقَالَ: رميت بعد مَا أمسَيتُ. فَقَالَ: «لَا حرَجَ» . رَوَاهُ البُخَارِيّ
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، قربانی کے دن منیٰ میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مسائل دریافت کیے گئے تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہی فرما رہے تھے: کوئی حرج نہیں۔ ایک آدمی نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو اس نے عرض کیا: میں نے غروبِ آفتاب کے بعد کنکریاں ماری ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں۔ رواہ البخاری۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (1723)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح