مشكوة المصابيح
كتاب المناسك -- كتاب المناسك

جمرہ عقبہ کنکریاں مارنے کے بعد کیا حلال ہے
حدیث نمبر: 2674
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا رَمَى أَحَدُكُمْ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَقَدْ حَلَّ لَهُ كُلُّ شَيْءٍ إِلَّا النِّسَاءَ» . رَوَاهُ فِي شرح السّنة وَقَالَ: إِسْنَاده ضَعِيف
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی جمرہ عقبی کو کنکریاں مار لے تو بیویوں کے (ساتھ جماع کے) سوا اس کے لیے ہر چیز حلال ہو جاتی ہے۔ شرح السنہ۔ اور انہوں نے فرمایا: اس کی سند ضعیف ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ شرح السنہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (210/7 بعد ح 1962 بلاسند) [و أبو داود (1978)]
٭ الحجاج بن أرطاة ضعيف مدلس و انظر الحديث الآتي (2675)»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته