مشكوة المصابيح
كتاب المناسك -- كتاب المناسك

مدینہ میں وباء نہیں
حدیث نمبر: 2735
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فِي رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَدِينَةِ: رَأَيْتُ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنَ الْمَدِينَةِ حَتَّى نَزَلَتْ مَهْيَعَةَ فَتَأَوَّلْتُهَا: أَنَّ وَبَاءَ الْمَدِينَةِ نُقِلَ إِلَى مَهْيَعَةَ وَهِيَ الْجُحْفَةُ. رَوَاهُ البُخَارِيّ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مدینہ کے بارے میں خواب کے متعلق روایت ہے، (آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا): میں نے ایک سیاہ فام پراگندہ بالوں والی عورت کو مدینہ سے نکل کر مھیعہ پر قیام کرتے ہوئے دیکھا، میں نے اس کی تاویل کی کہ مدینہ کی وبا مھیعہ منتقل کر دی گئی ہے، اور مھیعہ جحفہ کا ہی نام ہے۔ رواہ البخاری۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (7039)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح