مشكوة المصابيح
كتاب البيوع -- كتاب البيوع

ادھار خریدنا اور گروی رکھنا جائز ہے
حدیث نمبر: 2884
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ: اشْتَرَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا من يَهُودِيٍّ إِلَى أَجَلٍ وَرَهَنَهُ دِرْعًا لَهُ مِنْ حَدِيد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک یہودی سے ایک مدت کے لیے غلہ لیا اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنی لوہے کی زرہ اس کے پاس گروی رکھی۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2068) و مسلم (1603/126)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ