ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عورت، گھر اور گھوڑے میں نحوست (یعنی بے برکتی) ہے۔ “ بخاری، مسلم۔ اور ایک روایت میں ہے: ”تین چیزوں میں نحوست ہے عورت، گھر اور جانور۔ “ متفق علیہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5093) و مسلم (2225/115)»