مشكوة المصابيح
كتاب النكاح -- كتاب النكاح

ظہار کا کفارہ ہے
حدیث نمبر: 3301
وَعَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ صَخْرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُظَاهِرِ يُوَاقِعُ قَبْلَ أَنْ يُكَفِّرَ قَالَ: «كَفَّارَة وَاحِدَة» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَه
سلیمان بن یسار، سلمہ بن صخر کی سند سے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے، ظہار کرنے والے کے متعلق جو کفارہ دینے سے پہلے جماع کر لے، روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک ہی کفارہ ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (1198 و قال: حسن غريب) و ابن ماجه (2064)
٭ سليمان بن يسار لم يسمع من سلمة بن صخر رضي الله عنه.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته