مشكوة المصابيح
كتاب النكاح -- كتاب النكاح

وہ تین لوگ جن پر موت آسان کر دی جائے گی
حدیث نمبر: 3364
وَعَنْ جَابِرٌ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ يَسَّرَ اللَّهُ حَتْفَهُ وَأَدْخَلَهُ جَنَّتَهُ: رِفْقٌ بِالضَّعِيفِ وَشَفَقَةٌ عَلَى الْوَالِدَيْنِ وَإِحْسَانٌ إِلَى الْمَمْلُوكِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
جابر رضی اللہ عنہ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس شخص میں تین صفات ہوں گی اللہ اس کی موت آسان فرما دے گا اور اسے جنت میں داخل فرمائے گا: کمزور سے نرمی کرنا، والدین پر شفقت کرنا اور مملوک سے احسان کرنا۔ ترمذی۔ اور انہوں نے کہا: یہ حدیث غریب ہے۔ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (2494)
٭ فيه عبد الله بن إبراهيم الغفاري: متروک و نسبه ابن حبان إلي الوضع و أبوه: مجھول.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته