ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو اس نے عرض کیا، میرا خاوند میرے اس بیٹے کو لے جانا چاہتا ہے، جبکہ وہ میرے لیے پانی لاتا ہے اور مجھے فائدہ پہنچاتا ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارا والد ہے اور یہ تمہاری والدہ ہے، تم ان دونوں میں سے جس کا چاہو ہاتھ تھام لو۔ “ اس نے اپنی والدہ کا ہاتھ تھام لیا تو وہ اسے لے کر چلی گئی۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد و النسائی و الدارمی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (2277) و النسائي (185/6 ح 3526) و الدارمي (170/2 ح 2298)»