مشكوة المصابيح
كتاب الإيمان والنذور -- كتاب الإيمان والنذور

بتوں کی قسم کھانے والے کو کیا کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 3409
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ حَلَفَ فَقَالَ فِي حَلِفِهِ: بِاللَّاتِ وَالْعُزَّى فَلْيَقُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. وَمَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ: تَعَالَ أقامرك فليتصدق
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے لات و عُزی (بتوں) کی قسم اٹھائی تو اسے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ پڑھنا چاہیے۔ اور جس نے اپنے ساتھی سے کہا: آؤ میں تمہارے ساتھ جوا کھیلوں تو اسے صدقہ کرنا چاہیے۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6650) و مسلم (1647/5)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ