مشكوة المصابيح
كتاب القصاص -- كتاب القصاص

مذاق میں بھی مسلمان پر ہتھیار اٹھانا جائز نہیں
حدیث نمبر: 3520
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا» . رَوَاهُ البُخَارِيّ وزادَ مُسلم: «ومنْ غشَّنا فليسَ منَّا»
ابن عمر رضی اللہ عنہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص ہمارے خلاف اسلحہ اٹھائے تو وہ ہم میں سے نہیں۔ اور امام مسلم ؒ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے: جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (707) و مسلم (164 /101)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح