مشكوة المصابيح
كتاب الحدود -- كتاب الحدود

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شرابی کے لئے سزا
حدیث نمبر: 3624
وَعَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدَّيْلِمِيِّ قَالَ: إِنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَرَى أَنْ تَجْلِدَهُ ثَمَانِينَ جَلْدَةً فَإِنَّهُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ وَإِذَا سَكِرَ هَذَى وَإِذَا هذَى افْتَرى فجلدَ عمرُ رَضِي الله عَنهُ فِي حَدِّ الْخَمْرِ ثَمَانِينَ. رَوَاهُ مَالِكٌ
ثور بن زید دیلمی بیان کرتے ہیں، عمر رضی اللہ عنہ نے حد شراب کے متعلق مشورہ طلب کیا تو علی رضی اللہ عنہ نے انہیں فرمایا: میرا خیال ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ اسے اسّی کوڑے ماریں، کیونکہ جب وہ شراب پیتا ہے تو وہ مدہوش ہو جاتا ہے اور جب مدہوش ہو جاتا ہے تو وہ ہذیانی کیفیت میں اول فول باتیں کرتا ہے۔ اور جب وہ اول فول باتیں کرتا ہے تو پھر افترا پردازی کرتا ہے، عمر رضی اللہ عنہ نے شراب کی حد میں اسّی کوڑے مارے۔ صحیح، رواہ مالک۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه مالک (842/2 ح 1633)
٭ ھذا منقطع و أسنده الطحاوي کما في الاستذکار (7/8) وسنده حسن، و للحديث شواھد.»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته