عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب جوئے، نرد / چھوٹے طبلے اور غبیراء (شراب کی ایک قسم) سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ “ حسن، رواہ ابوداؤد۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (3685)»