مشكوة المصابيح
كتاب الإمارة والقضاء -- كتاب الإمارة والقضاء

جیسی رعایہ ہو گی ویسے امیر ہوں گے
حدیث نمبر: 3717
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ هَاشِمٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَمَا تَكُونُونَ كَذَلِك يُؤمر عَلَيْكُم»
یحیی بن ہاشم، یونس بن ابی اسحاق سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جیسے تم ہو گے ویسے تم پر حکمران مقرر کیے جائیں گے۔ اسنادہ موضوع، ر��اہ البیھقی فی شعب الایمان۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه البيھقي في شعب الإيمان (7391، نسخة محققة: 7006)
٭ يحيي بن ھاشم: کذاب و السند مظلم، و له شاھد موضوع عند الديلمي في الفردوس (4918)»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف