صحيح البخاري
كِتَاب الْأَطْعِمَةِ -- کتاب: کھانوں کے بیان میں
18. بَابُ النَّهْسِ وَانْتِشَالِ اللَّحْمِ:
باب: گوشت کے پکنے سے پہلے اسے ہانڈی سے نکال کر کھانا اور منہ سے نوچنا۔
حدیث نمبر: 5405
وَعَنْ أَيُّوبَ، وَعَاصِمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" انْتَشَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرْقًا مِنْ قِدْرٍ، فَأَكَلَ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
ایوب اور عاصم سے روایت ہے، ان سے عکرمہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پکتی ہوئی ہنڈیا میں سے ادھ کچی بوٹی نکالی اور اسے کھایا پھر نماز پڑھائی اور نیا وضو نہیں کیا۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5405  
5405. سیدنا ابن عباس ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ہنڈیا سے نیم پختہ گوشت والی ہڈی نکالی اسے کھایا پھر نماز پڑھائی اور نیا وضو نہیں کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5405]
حدیث حاشیہ:
طاقت کے لحاظ سے ایسا گوشت کھانا زیادہ مفید ہے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایسا گوشت کھانے سے نیا وضو کرنا ضروری نہیں ہے ہاں لغوی وضو منہ دھونا کلی کرنا منہ صاف کرنا ضروری ہے اسے لغوی وضو کہا گیا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5405   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5405  
5405. سیدنا ابن عباس ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ہنڈیا سے نیم پختہ گوشت والی ہڈی نکالی اسے کھایا پھر نماز پڑھائی اور نیا وضو نہیں کیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5405]
حدیث حاشیہ:
(1)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو روٹیاں اور شانے کا گوشت پیش کیا گیا تو آپ نے اس سے تین لقمے کھائے۔
اس روایت سے گوشت کی قسم اور کھانے کی مقدار کا پتا چلتا ہے۔
(فتح الباري: 676/9) (2)
اس عنوان کے دو اجزاء ہیں:
٭ ہنڈیا سے نیم پختہ گوشت نکال کر کھانا۔
٭ دانتوں سے نوچ کر اسے تناول کرنا۔
ان احادیث سے دونوں اجزا ثابت ہوتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنڈیا سے نیم پختہ گوشت والی ہڈی نکالی اور اسے دانتوں سے نوچ نوچ کر کھایا۔
طاقت کے لحاظ سے ایسا گوشت کھانا بہت مفید ہوتا ہے۔
(3)
یہ بھی معلوم ہوا کہ ایسا گوشت کھانے سے نیا وضو بنانا ضروری نہیں ہاں، لغوی وضو، یعنی منہ دھونا اور کلی کرنا ضروری ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5405