مشكوة المصابيح
كتاب الصيد والذبائح -- كتاب الصيد والذبائح

غیر مسلموں کے تیار کردہ کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 4087
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ طَعَامِ النَّصَارَى وَفِي رِوَايَةٍ: سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ مِنَ الطَّعَامِ طَعَامًا أَتَحَرَّجُ مِنْهُ فَقَالَ: «لَا يَتَخَلَّجَنَّ فِي صَدْرِكَ شَيْءٌ ضَارَعْتَ فِيهِ النَّصْرَانِيَّة» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
قبیصہ بن ھلب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عیسائیوں کے کھانے کے متعلق دریافت کیا، اور ایک روایت میں ہے: ایک آدمی نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے دریافت کیا کہ بعض کھانوں سے میں اجتناب کرتا ہوں۔ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اپنے دل میں کوئی خلجان محسوس نہ کرو کہ اس میں تم نے عیسائیوں کی مشابہت اختیار کی ہے۔ (کیونکہ وہ بھی اپنے علاوہ کسی کا کھانا نہیں کھاتے۔) اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه الترمذي (1565 وقال: حسن) و أبو داود (3784)»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته