مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة -- كتاب الأطعمة

کھنبی کا بیان
حدیث نمبر: 4184
وَعَن سعيد بنِ زيدٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ» . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: «مِنَ الْمَنِّ الَّذِي أنزلَ اللَّهُ تَعَالَى على مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام»
سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کھنبی مَن (بنی اسرائیل کے من و سلویٰ) کی نوع میں سے ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لیے باعثِ شفا ہے۔ بخاری، مسلم۔ اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے: وہ (کھنبی) اس مَن میں سے ہے جو اللہ تعالیٰ نے موسیٰ ؑ پر نازل فرمایا تھا۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5708) و مسلم (2049/157، 160/ 2049)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ