مشكوة المصابيح
كتاب الأطعمة -- كتاب الأطعمة

بھولنے والا «بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» کہہ لے
حدیث نمبر: 4202
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَنَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اللَّهَ عَلَى طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ أوَّلَه وآخرَه. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھائے اور اپنے کھانے پر اللہ کا نام لینا بھول جائے تو وہ کہے: اس کا آغاز و اختتام اللہ کے نام سے۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1858 و قال: حسن صحيح) و أبو داود (3767)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ