مشكوة المصابيح
كتاب اللباس -- كتاب اللباس

وفات کے وقت پیوند والی چادر
حدیث نمبر: 4306
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ: أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ كِسَاءً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا فَقَالَتْ: قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هذَيْن
ابوبُردہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، عائشہ رضی اللہ عنہ نے پیوند لگی ہوئی ایک چادر اور ایک موٹی تہبند ہمیں دکھائی اور فرمایا، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ان دو کپڑوں میں روح قبض کی گئی۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5818) و مسلم (35، 2080/34)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ