مشكوة المصابيح
كتاب اللباس -- كتاب اللباس

جائز خضاب
حدیث نمبر: 4453
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْبَسُ النِّعَالَ السِّبْتِيَّةَ وَيَصْفِرُّ لِحْيَتَهُ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِك. رَوَاهُ النَّسَائِيّ
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سبتی جوتے (جن پر بال نہیں ہوتے تھے) پہنا کرتے تھے، اور ورس (یمن کے علاقے کی ایک بوٹی) اور زعفران سے اپنی داڑھی کو زرد کیا کرتے تھے، اور ابن عمر رضی اللہ عنہ بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔ اسنادہ حسن، رواہ النسائی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه النسائي (186/8 ح 5246)»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته