مشكوة المصابيح
كتاب اللباس -- كتاب اللباس

تصویر والے پردے کو پھاڑ دیا
حدیث نمبر: 4493
وعنها أَنَّهَا كَانَت عَلَى سَهْوَةٍ لَهَا سِتْرًا فِيهِ تَمَاثِيلُ فَهَتَكَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاتَّخَذَتْ مِنْهُ نُمرُقتين فكانتا فِي الْبَيْت يجلسُ عَلَيْهِم
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے گھر کے دریچے پر پردہ لٹکا رکھا تھا جس پر تصویریں تھیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے پھاڑ ڈالا، اور میں نے اس سے دو تکیے بنا لیے جو کہ گھر میں تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان پر بیٹھا کرتے تھے۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2479) و مسلم (2107/94)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ