مشكوة المصابيح
كتاب اللباس -- كتاب اللباس

ڈھول، شراب اور جوا حرام
حدیث نمبر: 4503
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى حَرَّمَ الْخَمْرَ وَالْمَيْسِرَ وَالْكُوبَةَ وَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ. قِيلَ: الْكُوبَةُ الطَّبْلُ. رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شعب الْإِيمَان
ابن عباس رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے شراب، جوئے اور طبلے کو حرام قرار دیا ہے۔ اور فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ صحیح، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه البيھقي في شعب الإيمان (5116) [و أبو داود (3696) و أحمد (274/1، 289، 350)]»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح