مشكوة المصابيح
كتاب الطب والرقى -- كتاب الطب والرقى

دم دو چیزوں کے لئے کرایا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 4557
وَعَن عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نظر لگ جانے یا کسی کے ڈسنے سے دم کرنا جائز ہے۔ صحیح، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (436/4) و الترمذي (2057) و أبو داود (3884)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح