مشكوة المصابيح
كتاب الطب والرقى -- كتاب الطب والرقى

عقیدے کی خرابی کے کچھ امور
حدیث نمبر: 4577
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامة وَلَا صقر وفر الْمَجْذُومِ كَمَا تَفِرُّ مِنَ الْأَسَدِ» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہ کوئی بیماری متعدی ہے اور نہ کوئی بدشگونی ہے۔ اور الّو منحوس ہے اور نہ ماہ صفر، اور مجذوم سے ایسے بھاگو جیسے تو شیر سے بھاگتا ہے۔ رواہ البخاری۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (5707)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ