اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک ایسی مجلس سے گزر ہوا جس میں مسلمان، بتوں کے پجاری مشرک اور یہودی بیٹھے ہوئے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں سلام کیا۔ متفق علیہ۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2654) و مسلم (116/ 1798)»