انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹا! جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو سلام کرو، (اس طرح) تم پر اور تیرے اہل خانہ پر برکت ہو گی۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2698 وقال: حسن صحيح غريب) ٭ فيه علي بن زيد بن جدعان: ضعيف مشھور.»