مشكوة المصابيح
كتاب الآداب -- كتاب الآداب

اصحاب صفہ اور دودھ کا پیالہ
حدیث نمبر: 4670
وَعَن أبي هريرةَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدَ لَبَنًا فِي قَدَحٍ. فَقَالَ: «أَبَا هِرٍّ الْحَقْ بِأَهْلِ الصُّفَّةِ فَادْعُهُمْ إِلَيَّ» فَأَتَيْتُهُمْ فَدَعَوْتُهُمْ فَأَقْبَلُوا فَاسْتَأْذَنُوا فَأَذِنَ لَهُمْ فَدَخَلُوا
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ آپ کے گھر میں داخل ہوا آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک پیالہ میں دودھ پایا تو فرمایا: ابوہر! اہل صفہ کے پاس جاؤ، اور انہیں میرے پاس بلا لاؤ۔ میں ان کے پاس گیا اور انہیں بلا لایا، وہ آئے اور (اندر آنے کی) اجازت طلب کی، آپ نے انہیں اجازت دے دی تو وہ اندر آ گئے۔ رواہ البخاری۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (6246)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح