مشكوة المصابيح
كتاب الآداب -- كتاب الآداب

قاصد کے ساتھ آنا ہی اجازت ہے
حدیث نمبر: 4672
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فجاءَ مَعَ الرسولِ فَإِن ذَلِك إِذْنٌ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ قَالَ: «رَسُول الرجل إِلَى الرجل إِذْنه»
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو بلایا جائے اور وہ پیغام لانے والے کے ساتھ ہی آ جائے تو یہ اس کے لیے اجازت ہی ہے۔ اور انہی کی روایت میں ہے، فرمایا: آدمی کا آدمی کی طرف قاصد بھیجنا اس کی اجازت ہی ہے۔ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ صحیح، رواہ ابوداؤد۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «[4672/1] ضعيف، رواه أبو داود (5190)
٭ قتادة مدلس و عنعن.»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح