مشكوة المصابيح
كتاب الآداب -- كتاب الآداب

کچھ نام پسندیدہ نہ ہونا
حدیث نمبر: 4754
وَعَن جَابر قَالَ أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنْهَى عَنْ أَنْ يُسَمَّى بِيَعْلَى وَبِبَرَكَةَ وَبِأَفْلَحَ وَبِيَسَارٍ وَبِنَافِعٍ وَبِنَحْوِ ذَلِكَ. ثُمَّ سَكَتَ بَعْدُ عَنْهَا ثُمَّ قُبِضَ وَلَمْ يَنْهَ عَنْ ذَلِك. رَوَاهُ مُسلم
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ارادہ فرمایا کہ وہ یعلی، برکہ (برکت)، افلح، یسار، نافع اور اس طرح کے نام رکھنے سے منع فرما دیں، پھر میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے بعد میں اس سے خاموشی اختیار فرمائی، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وفات پا گئے اور اس سے منع نہ فرمایا۔ رواہ مسلم۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2138/13)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح