مشكوة المصابيح
كتاب الآداب -- كتاب الآداب

حضرت حسان رضی اللہ عنہ کا مشرکین مکہ کی ہجو کرنا
حدیث نمبر: 4789
وَعَن البَراءِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ: «اهْجُ الْمُشْرِكِينَ فَإِنَّ جِبْرِيلَ مَعَكَ» وَكَانَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِحَسَّانَ: «أَجِبْ عَنِّي اللَّهمَّ أيِّدْه بروحِ الْقُدس» . مُتَّفق عَلَيْهِ
براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بنو قریظہ (کے محاصرے) کے دن حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے فرمایا: مشرکوں کی ہجو بیان کرو، اللہ (کی نصرت) تمہارے ساتھ ہے۔ اور رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حسان رضی اللہ عنہ سے فرما رہے تھے: میری طرف سے جواب دو، اے اللہ! جبریل ؑ کے ذریعے اس کی مدد فرما۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3212) و مسلم (2485/51)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ