ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مومن نہ تو طعن کرنے والا ہوتا ہے اور نہ لعنت کرنے والا، نہ وہ فحش گو ہوتا ہے اور نہ زبان دراز۔ “ ترمذی، بیہقی فی شعب الایمان۔ اور بیہقی کی دوسری روایت میں ہے ”نہ وہ فحش گوئی کرنے والا ہوتا ہے اور نہ زبان درازی کرنے والا۔ “ امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی و البیھقی فی شعب الایمان۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1977) و البيھقي في شعب الإيمان (5150، 5149)»