مشكوة المصابيح
كتاب الآداب -- كتاب الآداب

ایک نظر پر مقبول حج کا ثواب
حدیث نمبر: 4944
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مامن وَلَدٍ بَارٍّ يَنْظُرُ إِلَى وَالِدَيْهِ نَظْرَةَ رَحْمَةٍ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ نَظْرَةٍ حَجَّةً مَبْرُورَةً» . قَالُوا: وَإِنْ نَظَرَ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مرّة؟ قَالَ: «نعم الله أكبر وَأطيب»
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نیک بچہ جب اپنے والدین کو نظر رحمت سے دیکھتا ہے تو اللہ اس کے ہر بار دیکھنے کے بدلے میں، اس کے لیے حج مبرور کا ثواب لکھ دیتا ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اگرچہ وہ ہر روز سو مرتبہ دیکھے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہاں، اللہ (تصور سے) بہت بڑا اور (ہر نقص سے) پاک تر ہے۔ اسنادہ موضوع، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه البيھقي في شعب الإيمان (7859، نسخة محققة: 7475)
٭ فيه نھشل بن سعيد: کذاب و السند إليه مظلم و الضحاک عن ابن عباس: منقطع.»

قال الشيخ الألباني: مَوْضُوع