ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی: ”اے اللہ! آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صرف اتنا رزق عطا فرما کہ ان کے جسم و جان کا رشتہ برقرار رہ سکے۔ “ متفق علیہ۔ ایک دوسری روایت میں ہے: ”بقدر کفاف“(گزارہ لائق روزی عطا فرما)
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6460) و مسلم (1055/18)»