ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو ڈکار لیتے ہوئے سنا تو فرمایا: ”اپنا ڈکار کم کر، کیونکہ روز قیامت وہ شخص لوگوں سے بہت دیر تک بھوکا رہے گا جو دنیا میں خوب سیر ہو کر کھاتا تھا۔ “ شرح السنہ، اور امام ترمذی نے اسی طرح روایت کیا ہے۔ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ و الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (14/ 250 تحت 4049) بلا سند عن يحيي البکاء عن ابن عمر، و أسنده الترمذي (2478) و قال: ’’حسن غريب‘‘ و سنده ضعيف. ٭ يحيي البکاء ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن ماجه (3351) وغيره.»