مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق -- كتاب الرقاق

حرص و ہوس کی دنیا سے دور ہو جائیے
حدیث نمبر: 5277
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «هَذَا ابْنُ آدَمَ وَهَذَا أَجَلُهُ» وَوَضَعَ يَدَهُ عِنْدَ قَفَاهُ ثُمَّ بَسَطَ فَقَالَ: «وَثَمَّ أمله» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ انسان ہے اور یہ اس کی موت ہے۔ اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنا ہاتھ اپنی گدی کے پاس رکھا، پھر کھولا تو فرمایا: اور وہاں اس کی آرزوئیں ہیں۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (2334 و قال: حسن صحيح)»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته