مشكوة المصابيح
كتاب الرقاق -- كتاب الرقاق

ریا کاری کرنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ذلیل کرے گا
حدیث نمبر: 5319
وَعَن عبد الله بن عَمْرو أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ سَمَّعَ النَّاسَ بِعَمَلِهِ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ أَسَامِعَ خَلْقِهِ وَحَقَّرَهُ وَصَغَّرَهُ» . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي «شعب الْإِيمَان»
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص اپنے عمل کے متعلق لوگوں کو سناتا ہے تو اللہ اس کے متعلق اپنی مخلوق کے کانوں تک سنا دیتا ہے اور وہ اسے حقیر و ذلیل کر دیتا ہے۔ صحیح، رواہ البیھقی فی شعب الایمان۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه البيھقي في شعب الإيمان (6822، نسخة محققة: 6403) [و أحمد (2/ 162، 212، 223)]
٭ قلت: فيه رجل يقال له أبو يزيد وھو خيثمة بن عبد الرحمٰن کما في حلية الأولياء (4/ 123) و مجمع الزوائد (10/ 222) فالحديث صحيح والحمد للّٰه.»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح