ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب روزِ قیامت ہو گا تو میں انبیا ؑ کا امام ہوں گا، ان کا خطیب اور (مقام محمود پر) ان کا صاحب شفاعت ہوں گا، اور میں یہ بات فخر سے نہیں کہتا۔ “ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3613 وقال: حسن صحيح غريب) و ابن ماجه (4314) ٭ عبد الله بن محمد بن عقيل ضعيف و أحاديث البخاري (3340، 3361، 4712) و مسلم (194) وغيرهما تغني عنه.»