مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل -- كتاب الفضائل والشمائل

غزوہ خندق، حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے بارے میں پیشگوئی
حدیث نمبر: 5878
وَعَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَمَّارٍ حِينَ يَحْفِرُ الْخَنْدَقَ فَجَعَلَ يَمْسَحُ رَأسه وَيَقُول: «بؤس بن سميَّة تقتلك الفئة الباغية» . رَوَاهُ مُسلم
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خندق کھودتے وقت رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عمار رضی اللہ عنہ سے فرمایا، آپ اس وقت ان کے سر پر ہاتھ پھیر رہے تھے اور فرما رہے تھے: سمیہ کے بیٹے! تجھے تکالیف کا سامنا ہو گا اور تجھے باغی گروہ شہید کرے گا۔ رواہ مسلم۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (71، 70/ 2915)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح