مشكوة المصابيح
كتاب الفضائل والشمائل -- كتاب الفضائل والشمائل

روضہ اقدس سے گنگناہٹ کی آواز
حدیث نمبر: 5951
وَعَن سعيد بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: لَمَّا كَانَ أَيَّامُ الْحَرَّةِ لَمْ يُؤَذَّنْ فِي مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثًا وَلَمْ يُقَمْ وَلَمْ يَبْرَحْ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ الْمَسْجِدَ وَكَانَ لَا يَعْرِفُ وَقْتَ الصَّلَاةِ إِلَّا بِهَمْهَمَةٍ يَسْمَعُهَا مِنْ قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الدَّارمِيّ
سعید بن عبد العزیز بیان کرتے ہیں، جب حرا کا واقعہ ہوا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مسجد میں تین روز تک اذان ہوئی نہ نماز اور نہ ہی سعید بن مسیّب مسجد سے باہر نکل سکے، انہیں نماز کا وقت، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قبر مبارک سے آنے والی مبہم سی آواز سے معلوم ہوتا تھا۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الدارمی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف
٭ فيه سعيد بن عبد العزيز: لم يثبت سماعه من سعيد بن المسيب رحمه الله.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف