مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

قریش کی فوقیت و برتری
حدیث نمبر: 5979
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي هَذَا الشَّأْن مسلمهم تبع مسلمهم وكافرهم تبع لكافرهم» . مُتَّفق عَلَيْهِ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس (دین یا خلافت) کے معاملے میں لوگ قریش کے تابع ہیں، ان (لوگوں) کے مسلمان، قریشی مسلمانوں کے تابع ہیں، اور ان (عام لوگوں) کے کافر، ان (قریش کے) کافروں کے تابع ہیں۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3495) و مسلم (2/ 1818)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ