مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

بنوثقیف کے لیے ہدایت کی دعا
حدیث نمبر: 5995
وَعَن جَابر قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحْرَقَتْنَا نِبَالُ ثَقِيفٍ فَادْعُ اللَّهَ عَلَيْهِمْ. قَالَ: «اللَّهُمَّ اهْدِ ثقيفا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، اللہ کے رسول! ثقیف قبیلے کے تیروں نے ہمیں جلا کر رکھ دیا ہے، آپ ان کے لیے اللہ سے بددعا فرمائیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ثقیف قبیلے کو ہدایت عطا فرما۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3942 وقال: صحيح غريب)»

قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته