علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی چیز طلب کرتا تو آپ مجھے عطا فرماتے اور جب میں خاموش رہتا تو آپ طلب کیے بغیر مجھے عطا فرما دیتے تھے۔ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (3722) ٭ عبد الله بن عمرو بن ھند لم يسمع من علي رضي الله عنه. و جاء في المستدرک (3/ 125 ح 463) قال: ’’سمعت عليًا رضي الله عنه‘‘!!»