مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے دعائے نبوی
حدیث نمبر: 6147
وَعَن ابْن عَبَّاس قَالَ: ضَمَّنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى صَدْرِهِ فَقَالَ: «اللَّهُمَّ عَلِّمْهُ الْحِكْمَةَ» وَفِي رِوَايَة: «علمه الْكتاب» . رَوَاهُ البُخَارِيّ
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے سینے سے لگا کر فرمایا: اے اللہ! اسے حکمت کی تعلیم عطا فرما۔ ایک دوسری روایت میں ہے: اسے کتاب کی تعلیم عطا فرما۔ رواہ البخاری۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3756)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح