مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

حضرت علی، فاطمہ، حسن اور حسین رضی اللہ عنہم سے محبت اور دشمنی کا ذکر
حدیث نمبر: 6154
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ: «أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَهُمْ وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَهُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے علی، فاطمہ اور حسن اور حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: جس نے ان سے لڑائی کی میں اس سے لڑنے والا ہوں، اور جس نے ان سے مصالحت کی میں اس سے مصالحت کرنے والا ہوں۔ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3870 و قال: غريب) [و ابن ماجه (145)]
٭ صبيح مولي أم سلمة: لم يوثقه غير ابن حبان.»

قال الشيخ الألباني: ضَعِيف