مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شادی سے پہلے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا خواب میں دیدار کرنا
حدیث نمبر: 6188
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: أُريتُكِ فِي الْمَنَامِ ثَلَاثَ لَيَالٍ يَجِيءُ بِكِ الْمَلَكُ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ فَقَالَ لِي: هَذِهِ امْرَأَتُكَ فَكَشَفْتُ عَنْ وَجْهِكِ الثَّوْبَ فَإِذَا أَنْتِ هِيَ. فَقُلْتُ: إِنْ يَكُنْ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ. مُتَّفق عَلَيْهِ
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے فرمایا: تم مجھے خواب میں تین راتیں دکھائی گئیں۔ فرشتہ ریشم کے ٹکڑے میں تمہیں اٹھائے ہوئے ہے اور اس نے مجھے کہا: یہ آپ کی اہلیہ ہے، میں نے تمہارے چہرے سے کپڑا اٹھایا تو وہ آپ تھیں۔ میں نے کہا: اگر یہ (خواب) اللہ کی طرف سے ہے تو وہ اسے پورا فرما دے گا۔ متفق علیہ۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3895) و مسلم (79/ 2438)»

قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ