مشكوة المصابيح
كتاب المناقب -- كتاب المناقب

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی صورت سبز ریشم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھانا
حدیث نمبر: 6191
وَعَن عَائِشَة أَن جِبْرِيل جَاءَ بِصُورَتِهَا فِي خِرْقَةِ حَرِيرٍ خَضْرَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «هَذِهِ زَوْجَتُكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ
عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبریل ؑ سبز ریشمی کپڑے میں میری تصویر لے کر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یہ دنیا و آخرت میں آپ کی زوجہ محترمہ ہیں۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی۔

تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (3880 وقال: حسن غريب)»

قال الشيخ الألباني: صَحِيح