جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جنت دکھائی گئی، میں نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ دیکھیں، اور اپنے آگے بلال کے جوتوں کی آواز سنی۔ “ رواہ مسلم۔
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (106/ 2457)»